خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب پچیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیںاسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 50 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 12 فیصد مقررسی ڈی ڈبلیو پی نے 40 ارب 90 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دیسہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا کل مدمقابل ہوں گےفائٹر شہباز مری نے قازقستان میں نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیاپاکستان نے شہری ہلاکتوں سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کردیےجنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی حملہ، تین فلسطینی شہیدملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
جھنگ

جھنگ اور احمد پور سیال میں دو ٹریفک حادثات، خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

جھنگ: ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام…

جھنگ اور احمد پور سیال میں دو ٹریفک حادثات، خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

جھنگ: ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

پہلا حادثہ چنیوٹ روڈ پر چناب کالج کے قریب پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی کے اچانک بریک لگانے پر پیچھے آنے والی موٹرسائیکل اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ نازیہ بی بی زوجہ انور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 35 سالہ ارشد ولد غلام عباس زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ جاں بحق خاتون کی میت بھی ہسپتال منتقل کی گئی، جبکہ متعلقہ پولیس کو بھی حادثے کی اطلاع دے دی گئی۔

دوسرا حادثہ تحصیل احمد پور سیال کے علاقے شریف آباد جھنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کراسنگ کے دوران موٹرسائیکل اور کار میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں چار افراد 61 سالہ سرفراز، 29 سالہ صفدر علی، 27 سالہ مشتاق حسین اور 35 سالہ امجد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ایمبولینس اور موٹربائیک ایمبولینس روانہ کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جن میں سے دو افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز (ٹی ایچ کیو) ہسپتال احمد پور سیال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں حادثات میں امدادی کارروائیاں بروقت انجام دی گئیں۔ ان واقعات میں ایک خاتون جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں