پاکستان نے شہری ہلاکتوں سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کردیے
پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں سے متعلق افغان طالبان حکومت کے بے بنیاد اور غیر مصدقہ الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان…

پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں سے متعلق افغان طالبان حکومت کے بے بنیاد اور غیر مصدقہ الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیے سے نہ تو افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گردوں کے نیٹ ورکس سے لاحق خطرات کو چھپایا جا سکتا ہے اور نہ ہی افغان طالبان حکومت کو افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف حملوں اور ان کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی اس کی ذمہ داری سے بری کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں صرف 2026 میں تین ہزار پانچ سو سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔


