خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ کے وکلا انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں، جھنگ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا: گورنر پنجاب سلیم حیدر خانپاکستان معاشی استحکام کے حصول میں مسلسل پیشرفت کر رہا ہے: محمد اورنگزیبوزیراعظم کی ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز کو مالی وسائل کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایتافغانستان میں طالبان مخالف مسلح تنظیموں کا مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰغزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے تین سال مکملاحسن اقبال کا تعلیم، صحت اور غذائیت کو قومی ترجیحات میں شامل کرنے پر زورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہجوڈیشل ٹاور موجودہ جگہ پر بنانے کی بھرپور کوشش ہوگی، ناکامی کی صورت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس ترجیح ہوگا: نواز خان بلوچ
جھنگ

جھنگ کے وکلا انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں، جھنگ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا: گورنر پنجاب سلیم حیدر خان

جھنگ : گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ جھنگ کے وکلا میں بے پناہ پوٹنشل موجود ہے، وہ انتہائی باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں، ان کی قابلیت کا ڈنکا پورے پاکستان میں…

جھنگ کے وکلا انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں، جھنگ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا: گورنر پنجاب سلیم حیدر خان

جھنگ : گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ جھنگ کے وکلا میں بے پناہ پوٹنشل موجود ہے، وہ انتہائی باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں، ان کی قابلیت کا ڈنکا پورے پاکستان میں بجتا ہے۔ جھنگ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جھنگ کے سینئر وکیل و سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ محرم علی بالی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سردار محمد حیات خان عرف ٹوچی خان اور ان کے صاحبزادے و محرم علی بالی ایڈووکیٹ کے جونیئر شاہنواز علی خان بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، جبکہ سردار محمد حیات خان عرف ٹوچی خان کی پارٹی سے وفاداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کے وکلا نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قابلیت سے ملک بھر میں اپنی شناخت بنائی ہے۔

محرم علی بالی ایڈووکیٹ کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ انہیں طویل عرصے سے جانتے ہیں اور ہمیشہ انہیں قانون کی پاسداری اور آئین پاکستان سے وفاداری کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم علی بالی قانون کے شعبے میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر محرم علی بالی ایڈووکیٹ نے گورنر پنجاب سے جھنگ کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے گورنر پنجاب سے درخواست کی کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے حکومت سے جھنگ کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کی منظوری کے لیے کردار ادا کریں تاکہ ضلع جھنگ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات حاصل ہو سکیں اور وہ بھی ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

ملاقات کے دوران جھنگ کی ترقی، عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں سابق ایم این اے سردار محمد حیات خان عرف ٹوچی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے ان کے آبائی حلقہ میلسی، ضلع وہاڑی میں بھی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تعاون اور یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیم حیدر خان پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم اور وفادار رہنما ہیں، انہیں گورنر پنجاب مقرر کرنا پارٹی کا ایک اہم فیصلہ تھا، جبکہ انہوں نے صوبے کی ترقی کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں