728 x 90

رشوت ستانی سے اجتناب، دیانت داری اور شہریوں سے شائستہ برتاؤ یقینی بنایا جائے: ڈی پی او ساجد حسین

رشوت ستانی سے اجتناب، دیانت داری اور شہریوں سے شائستہ برتاؤ یقینی بنایا جائے: ڈی پی او ساجد حسین

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت پولیس لائنز جھنگ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ضلع بھر کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس افسران کی اخلاقی ذمہ داریوں، بددیانتی سے اجتناب اور شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے حوالے

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت پولیس لائنز جھنگ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ضلع بھر کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس افسران کی اخلاقی ذمہ داریوں، بددیانتی سے اجتناب اور شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او احمدپورسیال ارشد علوی نے رشوت ستانی کے نقصانات اور اس کے تدارک کے حوالے سے اسلامی نقطۂ نظر سے بریفنگ دی۔ انہوں نے رشوت کے معاشرتی اور اخلاقی نقصانات سمیت اس سے بچاؤ کے حوالے سے اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

ڈی پی او ساجد حسین نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات حلال رزق، دیانت اور امانت داری کا راستہ اختیار کرنے کا درس دیتی ہیں، اس لیے پولیس افسران اور اہلکار بددیانتی سے سختی سے اجتناب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ رشوت صرف قانونی جرم ہی نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سنگین گناہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرام کمائی وقتی فائدہ دے سکتی ہے، تاہم اس کے اثرات انسان کی دنیا اور آخرت دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پولیس ملازمین اپنے اختیارات کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہی کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ رشوت لینے اور دینے دونوں کے حوالے سے اسلامی تعلیمات میں سخت تنبیہ موجود ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ عوام کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے، اسے کسی ذاتی مفاد یا مالی منفعت کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔ پولیس افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے اختیارات کو اللہ کی طرف سے امانت اور عوام کی جانب سے اعتماد سمجھتے ہوئے ذمہ داری اور دیانت داری سے فرائض انجام دیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ عزت، شائستگی اور بلاامتیاز برتاؤ یقینی بنایا جائے اور پولیسنگ کے تمام معاملات میں قانون، میرٹ اور اخلاقی اقدار کو مقدم رکھا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos