جھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے ایل ٹی وی کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ کے لیے آنے والے امیدواروں کو محفوظ ڈرائیونگ اور ٹیسٹ کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ روڈ ٹیسٹ کے دوران سیٹ بیلٹ کا
جھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے ایل ٹی وی کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ کے لیے آنے والے امیدواروں کو محفوظ ڈرائیونگ اور ٹیسٹ کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ روڈ ٹیسٹ کے دوران سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال، اسٹیئرنگ پر مضبوط گرفت، سائیڈ ویو مررز کا درست استعمال اور گاڑی کو محفوظ انداز میں بیک کرنے کی تکنیک کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کمرشل ڈرائیور کے سر پر صرف اپنی جان و مال ہی نہیں بلکہ سڑک پر موجود دیگر شہریوں اور مسافروں کی سلامتی کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے، اس لیے ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے امیدواروں پر زور دیا کہ ٹریفک سگنلز، مقررہ رفتار کی حد اور اوور ٹیکنگ کے قوانین کا احترام کریں اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر کو ہر صورت مقدم رکھیں۔
ڈی ٹی او نے واضح کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء صرف میرٹ اور امیدوار کی عملی ڈرائیونگ صلاحیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس کے تمام مراحل کو شفاف اور میرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ تربیت یافتہ، باصلاحیت اور ذمہ دار ڈرائیور ہی سڑکوں پر آئیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *