سات ممالک کے سفراء نے صدر مملکت کوسفارتی اسناد پیش کیں
سات ملکوں کے سفراء نے آج اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ زمبابوے ، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن ، میانمار، کمبوڈیا اور بوسٹوانا کو سفراء نے اپنی اسناد…

سات ملکوں کے سفراء نے آج اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
زمبابوے ، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن ، میانمار، کمبوڈیا اور بوسٹوانا کو سفراء نے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔
بعد میں سفارتکاروں نے صدر سے الگ الگ ملاقات بھی کیں۔
صدر نے سفراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو زراعت، لائیوسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں ان مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان تمام دوست ملکوں سے مختلف شعبوںبالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان دوست ملکوں سے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔
انہوں نے اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی زوردیا۔


