خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کےخلاف مہم انتہائی کامیاب رہی،وزیر داخلہ

نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی انسداد اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی کامیاب مہم کے نتیجے میں ہزاروں میٹرک ٹن گندم، چینی، یوریا کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات برآمد ہوئی…

اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کےخلاف مہم انتہائی کامیاب رہی،وزیر داخلہ

نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی انسداد اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی کامیاب مہم کے نتیجے میں ہزاروں میٹرک ٹن گندم، چینی، یوریا کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے آج سہ پہر اسلام آباد میں نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً بائیس ہزار دوسو میٹرک ٹن گندم، اٹھاسی ہزار میٹرک ٹن چینی، تینتالیس سو میٹرک ٹن یوریا کھاد اور ایک ہزار ایک سو پچانوے میٹرک ٹن کی پیٹرولیم مصنوعات برآمد ہو چکی ہیں۔

وزیر داخلہ نے انسداد منشیات مہم کے بارے میں کہا کہ تینتالیس میٹرک ٹن منشیات قبضے میں لی گئیں اور دوسو مقدمات درج کئے گئے۔

سرفراز بگٹی نے ڈالرز کی اسمگلنگ اور رقوم کے غیرقانونی تبادلے کے خلاف مہم میں کامیابی کے بارے میں کہا کہ اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث افراد کیخلاف ایک سو اڑسٹھ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے اپنے فوجی اہلکاروں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ اگر کوئی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا تو اس کا کورٹ مارشل کیا جائے گا اور اسے جیل بھی بھیجا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں