728 x 90

سکروٹنی کمیٹی کے 11 کیسز پیش، 6 کا فیصلہ، بقیہ پر رپورٹس طلب

سکروٹنی کمیٹی کے 11 کیسز پیش، 6 کا فیصلہ، بقیہ پر رپورٹس طلب

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت سکروٹنی کمیٹی سیل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، متعلقہ ریونیو افسران، فیلڈ سٹاف اور سائلین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سکروٹنی کمیٹی کے روبرو مختلف نوعیت کے 11 کیسز پیش کیے گئے، جن میں سے 6 کیسز پر

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت سکروٹنی کمیٹی سیل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، متعلقہ ریونیو افسران، فیلڈ سٹاف اور سائلین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سکروٹنی کمیٹی کے روبرو مختلف نوعیت کے 11 کیسز پیش کیے گئے، جن میں سے 6 کیسز پر فیصلہ کیا گیا جبکہ بقیہ کیسز کے حوالے سے متعلقہ افسران سے ضروری رپورٹس طلب کرلی گئیں تاکہ معاملات کا قانون اور حقائق کی روشنی میں جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے متعلقہ ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام کیسز میں میرٹ، شفافیت اور دستیاب حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور جامع رپورٹس مرتب کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سائلین کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی جانبداری یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ عوامی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور جہاں ممکن ہو سائلین کے معاملات باہمی رضامندی، افہام و تفہیم اور قانون کے مطابق حل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کو شفاف اور بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے، اس لیے متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos