728 x 90

ربیع الاول میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان، مذہبی منافرت کی اجازت نہیں ہوگی: ڈپٹی کمشنر

ربیع الاول میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان، مذہبی منافرت کی اجازت نہیں ہوگی: ڈپٹی کمشنر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، متعلقہ محکموں کے افسران، امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، متعلقہ محکموں کے افسران، امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماہِ ربیع الاول کے دوران مذہبی اجتماعات، محافلِ میلاد، جلوسوں اور دیگر مذہبی پروگراموں کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے انتظامی و سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مذہبی پروگراموں کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ہدایت کی کہ تمام مذہبی پروگراموں کے منتظمین کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھا جائے اور پروگراموں کی نوعیت کے مطابق سکیورٹی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط حکمتِ عملی کے تحت فرائض سرانجام دیں گے تاکہ ربیع الاول کے دوران شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے محبت، عقیدت، اخوت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے، اس لیے تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور شہری مذہبی رواداری، باہمی احترام اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع جھنگ میں ربیع الاول کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور مذہبی اجتماعات و جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، نفرت انگیز گفتگو یا مذہبی منافرت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور باہمی اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos