خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
پاکستان

صدرمملکت کا چین کے انقلابی رہنما ماوزے تُنگ کے آبائی شہر شاوشان کا دورہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے انقلابی رہنما مائوزے تُنگ کے آبائی شہر شاوشان کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسٹیچو اسکوائر میں چیئرمین ما وکے مجسمے پر پھولوں کا گلدستہ رکھ کر…

صدرمملکت کا چین کے انقلابی رہنما ماوزے تُنگ کے آبائی شہر شاوشان کا دورہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے انقلابی رہنما مائوزے تُنگ کے آبائی شہر شاوشان کا دورہ کیا۔

انہوں نے اسٹیچو اسکوائر میں چیئرمین ما وکے مجسمے پر پھولوں کا گلدستہ رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر کا استقبال سینئر چینی رہنما لی جیانگ اور شاشان ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ژانگ شی ہوئی نے کیا، جنہوں نے انہیں ماوزے تُنگ کی زندگی، جدوجہد اور ابتدائی دور سے آگاہ کیا۔

صدر کو بریفنگ دی گئی کہ یہ یادگاری ادارے تاریخی مواد کے تحفظ اور چین کی انقلابی تاریخ سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بعد ازاں صدر نے ماوزے تُنگ میموریل میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں عوامی جمہوریہ چین کے بانی رہنما کی زندگی، فکر اور سیاسی ورثے کے مختلف پہلوں سے آگاہ کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ماوزے تُنگ کے چین کی تاریخی تبدیلی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقامات کا تحفظ قومی ترقی میں تاریخی شعور کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

صدر کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں