خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

صدر اور وزیراعظم کی عید میلاد النبی ﷺ پر قوم کو مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دن پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام…

صدر اور وزیراعظم کی عید میلاد النبی ﷺ پر قوم کو مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دن پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی دنیا میں آمد تاریخ کا عظیم ترین اور بابرکت واقعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں ’’تمام جہانوں کے لیے رحمت‘‘ بن کر لائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت، انصاف، ہمدردی اور انسانوں سے محبت کا پیکر تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی حیات طیبہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ، انسانیت کیلئے انصاف ، ہمدردی اور محبت کا عملی نمونہ ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات آفاقی ہیں جو بنی نوع انسان کیلئے نہ صرف رہنمائی کا لازوال ذریعہ ہیں بلکہ انسانیت کو درپیش تمام مسائل کا حل بھی فراہم کرتی ہیں۔ 

صدر نے پاکستان میں اتحاد کی فضا کو نقصان پہنچانے والی تمام منفی قوتوں کے خاتمے پر زور دیا۔ 

دریں اثنا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں قوم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں کے مطابق گزارے اور حضرت محمدﷺ کی تعلیمات کو عام کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺزندگی شفقت برداشت اور محبت کی روشن مثال ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو آج مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم ان مشکل حالات میں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ۔

انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے محبت اور ہمدردی کے اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرے اور کوشش کرے کہ اُن کے پیغام کو تمام مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے مابین اتحاد اور بھائی چارے کیلئے مشعلِ راہ بنائے۔ 

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں