خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
سیاست

صدر کا دولت مشترکہ کے ساتھ مضبوط تعاون پر زور

صدر آصف علی زرداری نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے شعبوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں میں دولت مشترکہ کے ساتھ مضبوط تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا…

صدر کا دولت مشترکہ کے ساتھ مضبوط تعاون پر زور

صدر آصف علی زرداری نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے شعبوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں میں دولت مشترکہ کے ساتھ مضبوط تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈ کی قیادت میں ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔

صدر نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لئے پارلیمانی اداروں کے درمیان روابط میں اضافے پر زور دیا۔

وفد کاخیر مقدم کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے اس تنظیم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈنے پاکستان کے ساتھ دولت مشترکہ کے مضبوط روابط کو اُجاگر کیا اور تنظیم کے کام کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں