728 x 90

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی ہے۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ B3 ریٹنگ پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے درجہ بندی میں بہتری پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی اور مالیاتی پوزیشن کا اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کریڈٹ ریٹنگ سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مشیرِ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ موڈیز کا تازہ فیصلہ پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں ایک اہم مثبت پیش رفت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos