کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کے گندم کے ذخائر تمام متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ منظوری کے تحت پچاسی فیصد مقامی اور پندرہ فیصد درآمدی گندم فراہم کی جائے گی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کے گندم کے ذخائر تمام متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ منظوری کے تحت پچاسی فیصد مقامی اور پندرہ فیصد درآمدی گندم فراہم کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسٹمز بانڈڈ سٹوریج کی سہولیات کے ذریعے غیر ملکی سپلائرز سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔
اس اقدام کا مقصد تیل اور گیس کے شعبے میں ملک کے توانائی کے تحفظ کے نظام کو ترقی دینا اور مضبوط بنانا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *