عدالتی عمل کی شفافیت کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈنینس نافذ کیا گیا، تارڑ
اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ مفاد عامہ اور عدالتی عمل کی شفافیت کے فروغ کیلئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈنینس 2024 نافذ کردیاگیا ہے۔ آج (…

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ مفاد عامہ اور عدالتی عمل کی شفافیت کے فروغ کیلئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈنینس 2024 نافذ کردیاگیا ہے۔
آج ( جمعہ کو )ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت کسی مقدمے میں عدالت عظمی کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پراپیل کا حق بھی دیاگیا ہے ۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ چینی گروپ روی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ روی گروپ ان پارکس میں اپنی کپڑے کی فیکٹریاں قائم کرنے کیلئے ایک سو سے زائد چینی کمپنیوں کو دعوت دے گا انہوں نے کہا یہ سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔


