غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کوپاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں 23دن باقی
پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو ملک چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں23 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں سے کہا…

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو ملک چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں23 دن باقی رہ گئے ہیں۔
حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ تک پاکستان چھوڑ دیں۔ بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی گرفتاری اور ملک سے بے دخلی یقینی بنائیں گے۔


