قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور مواقع فراہم کرنے پر زور
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھرپور معاونت…

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔
وہ آج اسلام آباد میں پاکستان کی نوجوان کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان سے ملاقات کر رہے تھے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی خواتین کی بے پناہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے فاطمہ احمد خان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں تعریفی سند پیش کی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاطمہ احمد خان، جو دسویں جماعت کی طالبہ ہیں، نے جاپان اور ایران سمیت کئی بین الاقوامی کراٹے مقابلوں میں شرکت کی ہے اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔


