قومی سلامتی کے امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیراطلاعات
آج(منگل) کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف اقدامات اور جعلی بیانیے پر تحریک انصاف کا احتساب کیا جانا چاہئے…

آج(منگل) کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف اقدامات اور جعلی بیانیے پر تحریک انصاف کا احتساب کیا جانا چاہئے جس سے ملک کے دیگر ملکوں سے تعلقات کو نقصان پہنچا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد کی طرف سے مذاکرات کی حالیہ پیشکش ریاست کے خلاف سازش کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف اپنے سیاسی فائدے کیلئے قومی اداروں کو سیاست زدہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ ملک میں افراتفری کو پھیلائی۔ اس جماعت نے نومئی کے واقعات میں شہداء کی یادگاروں اور قومی اداروں پر حملے کئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نومئی کو جناح ہاؤس کے سامنے تحریک انصاف کے بانی کی بہنوں اور ان کے بھتیجے کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان حملوں میں ان کا خاندان براہ راست ملوث تھا۔


