وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں مقامی لوگوں کو دل کے جدید علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے Cath لیب کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے دورے…

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں مقامی لوگوں کو دل کے جدید علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے Cath لیب کا افتتاح کیا ہے۔
انہوں نے دورے کے دوران بتایا کہ اس لیب میں اب تک دو ہزار چار سو مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اور یہاں انجیوگرافی، انجیو پلاسٹی، ای سی جی اور وینٹی لیٹرز کی سہولتیں موجود ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں دل کے مریض کو انجیو پلاسٹی کیلئے چوبیس گھنٹے سے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔


