قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی روایات کا فروغ قومی یکجہتی، ملک کے استحکام، پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ یہ بات انہوں نے دستور ساز اسمبلی کے قیام کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ ایاز
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی روایات کا فروغ قومی یکجہتی، ملک کے استحکام، پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے۔
یہ بات انہوں نے دستور ساز اسمبلی کے قیام کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔
ایاز صادق نے دستور ساز اسمبلی کے قیام کو پاکستان کی قومی اور پارلیمانی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا، جس نے ملک کے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی نظام کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 10 اگست 1947 کو کراچی میں منعقد ہوا، جو پاکستان کے بانیوں کے جمہوری وژن کا عملی مظہر تھا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مضبوط جمہوری ادارے قومی استحکام اور ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں، جبکہ فعال پارلیمنٹ مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *