وزیر اعظم کی متعلقہ حکام کو مون سون کے دوران تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں مون سون کی جاری بارشوں کے حوالے سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام…

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں مون سون کی جاری بارشوں کے حوالے سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے آج (منگل) ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے رابطے مزید تیز کئے جائیں۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے کہا کہ بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لگایا جائے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث متاثرہ ہائی ویز اور سڑکوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی تمام ممکنہ سہولتوں اور ادویات اور اشیائے ضروریہ سمیت امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


