ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا اور نائجیریا کی شاندار کامیابی
ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سکس گروپ-1 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے پہلے…

ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سکس گروپ-1 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 12 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز ہی بنا سکی۔
دوسری جانب، ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں نائجیریا نے آئرلینڈ کو 6 رنز سے ہرایا۔ نائجیریا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز اسکور کیے۔ آئرلینڈ کی ٹیم 18.4 اوورز میں 88 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔


