728 x 90

پاکستان اوردیگرنوممالک کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان اوردیگرنوممالک کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان اور نو دیگر ممالک نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے نئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اورسپین کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی پانیوں میں ماضی میں بھی فلوٹیلاز پر اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان اور نو دیگر ممالک نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے نئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اورسپین کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی پانیوں میں ماضی میں بھی فلوٹیلاز پر اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

وزرائے خارجہ نے کہا کہ بحری جہازوں پر حملے اور رضا کاروں کی حراست سمیت اس طرح کے حملے بین الاقوامی قانون اورعالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے، شہریوں اور انسانی امداد کے مشنز کے تحفظ کو یقینی بنائے اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos