پاکستان بھارت کو ہرا کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
تھائی لینڈ میں سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان بھارت کو تین صفر سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان…

تھائی لینڈ میں سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان بھارت کو تین صفر سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم والی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان کا فائنل میں 19 جولائی کو ایران سے مقابلہ ہوگا۔


