خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
پاکستان

پاکستان کا بھارت میں جوہری اور دیگر تابکاری مواد کی چوری پر گہرے خدشات کا اظہار

پاکستان نے بھارت میں جوہری اور دیگر تابکاری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات کی اطلاعات پر گہرے خدشات کا اظہارکیا ہے۔ یہ بات وزارت خارجہ کی…

پاکستان کا بھارت میں جوہری اور دیگر تابکاری مواد کی چوری پر گہرے خدشات کا اظہار

پاکستان نے بھارت میں جوہری اور دیگر تابکاری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات کی اطلاعات پر گہرے خدشات کا اظہارکیا ہے۔ یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت میں تابکاری مواد کے ساتھ گرفتار کئے جانے والے ایک گینگ سے متعلق پاکستان کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔ ترجمان نے کہا حالیہ واقعہ میں کچھ افراد کا ایک گینگ پکڑاگیا جس کے قبضے سے انتہائی تابکار اور زہریلا مادہ کیلی فورنیم برآمد ہوا ہے جس کی مالیت ایک سوملین ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ2021 میں بھی کیلیفورنیم کی چوری کے تین واقعات پیش آئے تھے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ایٹمی اور دیگر تابکار مادوں کے تحفظ اور سکیورٹی کے سلسلے میں نئی دلی کے اقدامات پر سوال اٹھاتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات اور اس کے دوبارہ وقوع پذیر ہونے کی روک تھام کے اقدامات کا مطالبہ دہراتا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں