چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، جو باہمی اعتماد، غیر متزلزل تعاون، علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بات
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، جو باہمی اعتماد، غیر متزلزل تعاون، علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے یہ بات جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد، آزمودہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، جو بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ملکی دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کی تعریف کی۔
چینی سفیر نے پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان سدابہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *