728 x 90

پنجاب انتظامی امور، ٹیکنالوجی اور ترقی میں ملک کی قیادت کر رہا ہے: مریم نواز

پنجاب انتظامی امور، ٹیکنالوجی اور ترقی میں ملک کی قیادت کر رہا ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب انتظامی امور، ٹیکنالوجی اور ترقی کے میدان میں ملک کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے آج پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین پولیس افسران کے اب تک کے سب سے بڑے دستے کو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب انتظامی امور، ٹیکنالوجی اور ترقی کے میدان میں ملک کی قیادت کر رہا ہے۔

انہوں نے آج پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین پولیس افسران کے اب تک کے سب سے بڑے دستے کو مبارکباد دی، جس میں گیارہ سو سے زائد خواتین نے چالیس ہفتے کی سخت تربیت کامیابی سے مکمل کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب پولیس میں اب چھ ہزار سے زائد خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لئے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا سیف سٹی اتھارٹی کا نظام اب پنجاب کے تمام چالیس اضلاع میں شروع کر دیا گیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos