پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے جمعہ کے روز لاہور میں کھیلے گئے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ…

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے جمعہ کے روز لاہور میں کھیلے گئے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی اور یوں کراچی کنگز نے میچ اپنے نام کر لیا۔


