خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ایف بی آر: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک توسیعپاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملےگزشتہ ماہ ریکارڈ 25,281 نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے: خرم شہزادوزیر خزانہ کا قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہایشیائی کھیل: پاکستان نے بھارت کو والی بال کوارٹر فائنل میں 3-0 سے شکست دے دیپاکستان ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گیامودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، چیف الیکشن کمشنر کو نوجوانوں کی مخالفت کا سامناپاکستان کی بھارت میں تاریخی شاہی مسجد کے حصے مسمار کرنے کی کوشش کی شدید مذمت
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کا ایس ایس جی حوالدار کو مارنے کا دعویٰ بے نقاب کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پاکستانی ایس ایس جی افسر کی آپریشن کے دوران ہلاکت کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں…

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کا ایس ایس جی حوالدار کو مارنے کا دعویٰ بے نقاب کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پاکستانی ایس ایس جی افسر کی آپریشن کے دوران ہلاکت کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے آج راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس جی کے ریٹائرڈ حوالدار کو میڈیا کے سامنے زندہ پیش کیا۔

ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ ماہ بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے کیے گئے نام نہاد دہشت گردی کے واقعے کو فالس فلیگ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی کور نے سوشل میڈیا پر لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شخص کی شناخت محمد آصف عرف ہاشم موسی کے طور پر ہوئی ہے، جو پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ میں تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ وہ زندہ ہیں اور دو ہزار تئیس میں پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آبائی ضلع اٹک میں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں اپنی ہلاکت کی جھوٹی خبر سن کر انہیں حیرت ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کے خلاف جعلی کارروائیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی دہشت گردی کے شواہد چھپانے کے لیے ایسے واقعات کی خود منصوبہ بندی کرتا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں