خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں دو ٹریفک حادثات، 8 افراد زخمی، 3 سالہ بچہ جاں بحق، بس کے ٹائروں میں آگ لگ گئیڈپٹی کمشنر جھنگ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کی سماعت، فوری حل کے احکاماتجھنگ میں گندم کی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، دو دکانوں سے بھاری مقدار برآمد، مقدمات درججھنگ میں روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آگاہی مہم، ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت
معیشت

ہارون اخترکا ملک میں زیتون کے تیل کے استعمال کو فروغ دینے پر زور

صنعت و پیداوارکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا شہد اور زیتون کا تیل ملک کے عالمی برانڈز بننے کی صلاحیت رکھتے…

ہارون اخترکا ملک میں زیتون کے تیل کے استعمال کو فروغ دینے پر زور

صنعت و پیداوارکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا شہد اور زیتون کا تیل ملک کے عالمی برانڈز بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں سمیڈا کلسٹرز کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں زیتون کے تیل کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ایس ایم ای ایکسپو ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی اور کلسٹرز کے لیے اس طرح کی نمائش مستقبل میں بھی منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایس ایم ای کلسٹرز کو مربوط بنایا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو نمک کی کان کنی کے حوالے سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور سمیڈا کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ نمک کی کان کنی کو جدید خطوط پر استوار کیا جانا چاہیے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں