خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکرات کے لیے تیار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی معاملات سمیت تمام امور پر مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں…

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکرات کے لیے تیار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی معاملات سمیت تمام امور پر مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر اور رہائش گاہ حکومت اور اپوزیشن کے لیے ہر وقت کھلی ہیں، اور دونوں فریق ملکی مفاد میں تلخی کم کرنے اور بات چیت کے لیے آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی اہم مسائل جیسے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور صوبائی خودمختاری پر تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔

سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کی تقاریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دفتر اور رہائش گاہ اراکین کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، اور وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے یکساں احترام رکھتے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں