728 x 90

اپر چترال میں شدید بارشیں، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

اپر چترال میں شدید بارشیں، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں شدید بارشوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اپر چترال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں، پل اور مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ فلیش فلڈ کے باعث جگھور کے مختلف علاقوں، جگھور گول، شوٹ اور ہنجوگول میں سڑکوں، گلیوں، زرعی اراضی اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ مٹی اور

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں شدید بارشوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اپر چترال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں، پل اور مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

فلیش فلڈ کے باعث جگھور کے مختلف علاقوں، جگھور گول، شوٹ اور ہنجوگول میں سڑکوں، گلیوں، زرعی اراضی اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ مٹی اور ملبے کے بڑے پیمانے پر جمع ہونے سے آمدورفت اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔

مسلسل بارشوں کے دوران فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے جوانوں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور مشکل میں گھرے شہریوں کو ضروری معاونت فراہم کی۔

سیلابی پانی میں پھنسے متاثرین کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، جبکہ بند سڑکوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے کھول کر ٹریفک کی روانی بھی بحال کر دی گئی۔

مقامی افراد نے پاک فوج کی بروقت کارروائیوں اور انسانیت دوست جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos