728 x 90

بینکوں، مالیاتی اداروں کو کسانوں، چھوٹے کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،وزیراعظم

بینکوں، مالیاتی اداروں کو کسانوں، چھوٹے کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کسانوں، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور ہائوسنگ کے شعبے کو قرضے فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وہ زراعت، ہائوسنگ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری شعبوں کیلئے قرضوں تک رسائی کے حوالے سے اسلام آباد میں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کسانوں، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور ہائوسنگ کے شعبے کو قرضے فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وہ زراعت، ہائوسنگ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری شعبوں کیلئے قرضوں تک رسائی کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

شہباز شریف نے کہا حکومت قرضوں تک رسائی بڑھانے میں فعال کردار ادا کرنے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

انہوں نے کہا زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کی ترقی کیلئے کام کرنا قومی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسانوں کو آسان شرائط پر مالی وسائل تک بلا تعطل رسائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کم آمدن والے اور متوسط طبقے کے افراد کیلئے سستی رہائشی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ایسی املاک کا جامع سروے کرائیں جس کیلئے بینک ”وزیراعظم اپنا گھر اسکیم” کے تحت اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کو قرضے فراہم کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ”وزیراعظم اپنا گھر اسکیم” کے تحت اب تک ایک لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سو چار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے ترپن ہزار ایک سو ستائیس درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos