خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
جھنگ

جھنگ پولیس: ڈی پی او ساجد حسین کا سمارٹ سیف سٹی اور ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کا دورہ، دفتری نظم و ضبط اور ٹریفک نگرانی بہتر بنانے کی ہدایت

جھنگ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے سمارٹ سیف سٹی سمیت ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کا تفصیلی دورہ کیا اور دفتری امور، صفائی ستھرائی، سرکاری ریکارڈ اور انتظامی معاملات…

جھنگ پولیس: ڈی پی او ساجد حسین کا سمارٹ سیف سٹی اور ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کا دورہ، دفتری نظم و ضبط اور ٹریفک نگرانی بہتر بنانے کی ہدایت

جھنگ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے سمارٹ سیف سٹی سمیت ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کا تفصیلی دورہ کیا اور دفتری امور، صفائی ستھرائی، سرکاری ریکارڈ اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈی پی او ساجد حسین نے متعلقہ برانچز میں دفتری انتظامات اور ریکارڈ کی صورتحال کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام برانچز میں ریکارڈ کی بروقت اپ ڈیٹیشن، صفائی ستھرائی اور دفتری نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے قابلِ مرمت دفتری عمارتوں کی فوری تزئین و آرائش اور ضروری بہتری کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی پی او جھنگ نے سمارٹ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک مینجمنٹ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون یقینی بنایا جائے، تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد مل سکے۔

اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی میں فعال، مؤثر اور پیشگی حکمت عملی اپنائیں۔ شہریوں کو بہتر پولیس سروسز فراہم کرنے کے لیے دفتری امور میں بہتری، ریکارڈ کی درستگی اور مؤثر نگرانی ناگزیر ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں بہتری لانے، انتظامی معاملات کو منظم رکھنے اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں