انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت مختلف شعبوں میں بہتر مواقع کے ذریعے قومی ترقی میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاری اصلاحات اور اقدامات کے
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت مختلف شعبوں میں بہتر مواقع کے ذریعے قومی ترقی میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاری اصلاحات اور اقدامات کے ذریعے آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ای کامرس میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، جس نے عالمی منڈیوں تک ان کی رسائی کو بڑھایا ہے اور کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت خواتین کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں کی خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *