حکومت کا توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے نجی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت''ٹیک اینڈ پے''کے طریقہ کار کو تحلیل کرکے آئی پی پیز کو کیپٹسی پے منٹ روکنے کی تیاریاں جاری ہیں۔…

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت”ٹیک اینڈ پے”کے طریقہ کار کو تحلیل کرکے آئی پی پیز کو کیپٹسی پے منٹ روکنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
آئی پی پیز اور حکومت کی انرجی ٹاسک فورس کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جس سے قومی خزانے کے 300 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میںتین روپے پچاس پیسے سے چھ روپے پچاس پیسے تک کمی کا امکان ہے کیونکہ حکومت کا معاہدوں میں دیے گئے نوے دن کے اندر بقایا واجبات ادا کرنے کا وعدہ ہے۔حکومت نے توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کابھی اظہار کیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت توانائی کے معاہدوں کے نتیجے میں ہونے والی کامیابیاں حکومت کی موثر پالیسیوں کی عکاس ہیں۔


