وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ ”اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” اور ”لوسرن سربراہ اجلاس” پاکستان کے اس پختہ یقین کی عکاسی کرتے ہیں کہ مذاکرات اور سفارتکاری تنازعات اور اختلافات کے پرامن حل کا موثرترین ذریعہ ہیں۔ ترجمان نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ ”اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” اور ”لوسرن سربراہ اجلاس” پاکستان کے اس پختہ یقین کی عکاسی کرتے ہیں کہ مذاکرات اور سفارتکاری تنازعات اور اختلافات کے پرامن حل کا موثرترین ذریعہ ہیں۔
ترجمان نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان علاقائی امن اورمذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے حوالے سے مختلف ممالک، شراکت داروں اور عالمی برادری کی مثبت پذیرائی اور حوصلہ افزا بیانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ان تمام ممالک اور شراکت داروں کا بھی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے ہماری کوششوں کی حمایت کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس سارے عمل میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار کو بھی سراہا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا دورہ تاریخی تھا کیونکہ اس جنگ کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ تاریخی اہمیت اور دوطرفہ تعلقات کے لحاظ سے اس دورے کے اہم نتائج برآمد ہوئے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے۔
آبنائے ہرمز سے متعلق ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کو ایک اہم سمندری راستہ سمجھتا ہے جو عالمی معاشی استحکام اور توانائی کی منڈی کے ترسیلی سلسلے کیلئے ضروری ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ یہ آزادانہ بحری نقل و حمل کیلئے کھلا رہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *