خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
ماحولیات

رومینہ خورشید عالم کا قدرتی آفات کے حوالے سے انشورنس پلان متعارف کرانے پر زور

وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کمزورطبقات کے لیے قدرتی آفات کے حوالے سے انشورنس پلان متعارف کرانے پر زور دیا ہے۔ وہ آج(بدھ کو) باکو…

رومینہ خورشید عالم کا قدرتی آفات کے حوالے سے انشورنس پلان متعارف کرانے پر زور

وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کمزورطبقات کے لیے قدرتی آفات کے حوالے سے انشورنس پلان متعارف کرانے پر زور دیا ہے۔

وہ آج(بدھ کو) باکو میں COP29 عالمی موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک تقریب ”پاکستان اینڈ دی گلوبل شیلڈ،، سے خطاب کر رہی تھیں۔

وزیراعظم کی رابطہ کار نے کہاکہ پاکستان نے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قرضوں کو بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کی کوششوں میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قرضوں کو ضم کرنے کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اوران پر قابوپانے کیلئے بروقت کارروائیاں عمل میں لانے کیلئے ضروری قراردیا۔

رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ حکومتوں اور عالمی شراکت داروں کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے اوراس سلسلے میں بحالی کوششوں میں معاونت کیلئے جدید مالیاتی طریقہ کار اورحکمت عملیوں پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں