ریڈیو پاکستان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان ٹریفک سے متعلق آگاہی اور عوامی شعور بیدار کرنے کے حوالے سے وسیع البنیاد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی
ریڈیو پاکستان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان ٹریفک سے متعلق آگاہی اور عوامی شعور بیدار کرنے کے حوالے سے وسیع البنیاد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔
یہ پیش رفت انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی جا رہی ہے، جس کا مقصد قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر محفوظ سفر کے فروغ اور ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔
اس تعاون کے تحت قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کرنے والے ڈرائیورز اور عوام الناس کی رہنمائی کے لیے حفاظتی اور آگاہی پر مبنی مواد ریڈیو پاکستان اور موٹر وے پولیس کے نشریاتی پلیٹ فارمز پر اُردو کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مختلف علاقائی زبانوں میں نشر کیا جائے گا، تاکہ ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اُجاگر کیا جا سکے اور حادثات کی روک تھام میں مدد مل سکے۔
اس سلسلے میں ہونے والی ابتدائی ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان، سعید احمد شیخ اور اسسٹنٹ ٹو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، سید علی آصف نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔
ملاقات میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ابتدائی امور طے پانے کے بعد ایک جامع اور باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔
دونوں اداروں نے اس تعاون کو قومی سطح پر روڈ سیفٹی کے فروغ، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے شعور کو اُجاگر کرنے اور عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *