728 x 90

سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کے حصول کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وہ اسلام آباد میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ برآمدات میں اضافے کیلئے مقامی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کے حصول کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ اسلام آباد میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ برآمدات میں اضافے کیلئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ریگولیٹری تعمیل کو آسان بنایا جائے اور اسے مزید کفایت شعار بنایا جائے۔

انہوں نے حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور لائسنسنگ اور دیگر خدمات تک رسائی کے لیے پورے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران قومی برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ تین اعشاریہ سات فیصد ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2028 تک برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ آٹھ فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے صوبوں کی مشاورت سے کاروباری لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos