خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
ماحولیات

سمندری طوفان “اسنا”سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

این ڈی ایم کی جانب سے جاری کی کی جانے والی ایڈوائزری کے مطابق رَن آف کَچھ، بھارت کے اوپر ایک گہرا دباؤ مغرب-جنوب مغرب کی سمت پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے اور…

سمندری طوفان “اسنا”سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

این ڈی ایم کی جانب سے جاری کی کی جانے والی ایڈوائزری کے مطابق

رَن آف کَچھ، بھارت کے اوپر ایک گہرا دباؤ مغرب-جنوب مغرب کی سمت پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے اور اب اس کا مقام تقریباً عرض بلد 23.5 شمال اور طول بلد 68.4 مشرق کے قریب ہے، جو کراچی سے تقریباً 170 کلومیٹر مشرق/جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ سسٹم مزید مغرب/جنوب مغرب کی سمت شمال مشرقی عرب سمندر کی جانب سندھ کے ساحل کے ساتھ بڑھتا رہے گا اور آج دوپہر/شام میں مزید شدت اختیار کرکے ایک سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے 

اس کے زیر اثر، کراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیرآباد اضلاع میں 31 اگست تک وسیع پیمانے پر بارش/ہوا-گرج چمک کے ساتھ شدید / بہت شدید اور بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش متوقع ہے۔ حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر اضلاع میں 30 اگست سے 1 ستمبر 2024 تک وسیع پیمانے پروقفے وقفے کا ساتھ بارش/ہوا-گرج چمک کے ساتھ شدید / بہت شدید بارش کے امکانات ہیں،

مذکورہ سمندری طوفان کے تحت ممکنہ اثرات درج ذیل ہیں:-

– سمندر کی حالت خراب / بہت خراب رہے گی اور ہوائیں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ جھکڑ کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

– سندھ کے ساحل کے ساتھ ساحلی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

– سندھ کے نشیبی علاقوں میں بارش کی وجہ سے سیلاب / زیر آب آنے کا امکان ہے۔

– ہوا کے جھکڑ فصلوں، ڈھیلے ڈھانچوں وغیرہ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

– گرج چمک کے دوران بجلی گرنے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

– بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔

– سندھ کے ماہی گیروں کو 31 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 1 ستمبر تک سمندر میں جانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

– عوام الناس کو سمندر اور ساحلی علاقوں پر جانے سے گریز کرنے اور ڈھیلے ڈھانچوں جیسے بل بورڈز، بجلی کے کھمبے، سولر پینلز اور ہورڈنگز سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں