نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال کیا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی جاری کوششوں
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال کیا۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے خطے اور عالمی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *