خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

صدرمملکت نے ہائی کورٹس کے ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں اضافی ججوں کی تقرری اور بعض اضافی ججوں کی مستقل ججوں کے طور پر توثیق کی منظوری دیدی ہے۔ صدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ…

صدرمملکت نے ہائی کورٹس کے ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں اضافی ججوں کی تقرری اور بعض اضافی ججوں کی مستقل ججوں کے طور پر توثیق کی منظوری دیدی ہے۔

صدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ ،لاہور ، سندھ ، پشاوراور بلوچستان ہائی کورٹس میں اضافی ججوں کی تقرری کی منظوری دی۔

انہوں نے سندھ ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعض اضافی ججوں کی مستقل ججوں کے طور پر توثیق کی بھی منظوری دی۔

صدر نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں، الائونسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کے برابر کرنے کی منظوری دی۔

انہوں نے انیس سو ستانوے کے حکم نامے میں ہائیکورٹ کے ججوں کی چھٹی، پنشن اور مراعات سے متعلق ترامیم کی بھی منظوری دی۔

صدر نے ہارون اختر کی وزیراعظم کے صنعت و پیداوار کے مشیر کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں