قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ صوبوں کی مشاورت سے قومی گندم پالیسی دوہزارچھبیس تا دوہزارتیس تیار کرلی گئی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کابینہ بجٹ سے قبل پالیسی کی منظوری دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے حکومت کے لائحہ
قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ صوبوں کی مشاورت سے قومی گندم پالیسی دوہزارچھبیس تا دوہزارتیس تیار کرلی گئی ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کابینہ بجٹ سے قبل پالیسی کی منظوری دے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے حکومت کے لائحہ عمل میں مشینی کاشتکاری کے لئے جامع زرعی روڈ میپ اوربرآمدات کو فروغ دینے کے لئے نیشنل ایگری ٹریڈاینڈفوڈسیفٹی اتھارٹی کے قیام پرتوجہ دی گئی ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ قواعدوضوابط بہتربنا کر اورزیادہ پیداواراورماحول دوست فصلوں کی اقسام تیار کرکے بیج کے شعبے کوجدید اورمضبوط بنانے کے لئے قومی سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔
امورداخلہ کے وزیرمملکت طلال چودھری نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت غیرقانونی امیگریشن کے بارے میں سخت پالیسی پرعملدرآمد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ2023 سے اب تک تین ہزارایک سواٹھاون ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس جرم میں ملوث ایف آئی اے حکام کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
بیرون ملک ملازمت کے نام پردھوکہ دہی کا شکار کمبوڈیا میں زیرحراست پاکستانیوں کے حوالے سے امورداخلہ کے وزیرمملکت نے کہا کہ کئی پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرکے کمبوڈیا سے واپس لایا گیا ہے۔
ایوان کا اجلاس اب غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *