728 x 90

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت بنائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت بنائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ حکومت تشکیل دے گی۔ آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار میرپور ڈویژن میں کامیاب ہوئے اور کشمیر الیکشن

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ حکومت تشکیل دے گی۔

آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار میرپور ڈویژن میں کامیاب ہوئے اور کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں واضح برتری حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خدمت اور تعمیر و ترقی کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر میں دانش سکولوں سمیت میگا پروجیکٹس شروع کئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لیے آواز اٹھائی اورعملی اقدامات کئے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos