خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
تعلیم

معیاری نظام تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم اور فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت سے متعلق جائزہ اجلاس کی…

معیاری نظام تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم اور فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری نظام تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن اہم ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا یہ عزم ہے کہ پاکستا ن کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے’ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اس حوالے سے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی۔

انہوں نے ملک میں یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کے لئے قومی نصابی سربراہی اجلاس کے انعقاد کو ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد’ گلگت بلتستان’ آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں دانش سکولوں کے قیام کے لئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے خواتین اساتذہ کی سہولت کے لئے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے اسلام آباد کے پارکوں اور تفریحی مقامات پر مفت داخلے اور انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ ای لائبریریز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ طے کرنے کی حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ سکولوں میں طالبات کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے سکولوں میں فنی تربیت کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن طلبہ نے کسی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ ترک کردیا انہیں مفت فنی تربیت دی جائے اور انہیں تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اساتذہ کی تربیت کیلئے عالمی معیار کے ادارے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے اساتذہ کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے انہوں نے کہا شفافیت اور میرٹ کو سامنے رکھا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو اسلام آباد کے سکولوں میں بچوں کو کھانے کی فراہمی شروع کرنے اور اس کے اندراج کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںچھوٹے بچوں کے تعلیمی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے کالجوں میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں ڈیٹا سائنسز’ آرٹیفشل انٹیلی جنس اوربلاک چین کے حوالے سے تربیت دی جارہی ہے۔

ان تربیتی مراکز کاملک کی اعلی یونیورسٹیوں سے الحاق ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں