ملک کی سب سے بڑی میراتھن ریس کل اسلام آباد میں ہوگی
ملک کی سب سے بڑی میراتھن ریس کل (اتوار) اسلام آباد میں ہوگی۔ اس ریس کا اہتمام معروف رننگ گروپ اسلام آباد رن ود اس(ISLAMABAD RUN WITH US) کر رہا ہے۔اس سیریز کی پانچویں…

ملک کی سب سے بڑی میراتھن ریس کل (اتوار) اسلام آباد میں ہوگی۔
اس ریس کا اہتمام معروف رننگ گروپ اسلام آباد رن ود اس(ISLAMABAD RUN WITH US) کر رہا ہے۔اس سیریز کی پانچویں میراتھن میں پاکستان اور دنیا بھر سے اتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں سفارتی اور دوسری ممتاز شخصیات بھی ریس میں حصہ لیں گی۔اس میراتھن میں پانچ کلومیٹر، دس کلو میٹر، فُل میراتھن اور ہاف میراتھن کی کیٹیگریز شامل ہونگی۔بارہ سال سے کم عمر بچوں کی متحرک زندگی کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی ایک ریس کا اہتمام کیا جائیگا۔


