728 x 90

منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف جامع کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے رقوم بیرون ملک منتقل کرنے میں

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف جامع کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے رقوم بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث بڑے کاروباری اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کی کارروائیوں میں ملوث افراد یا تنظیموں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رقوم صرف بینکنگ سسٹم اور دیگر قانونی ذرائع سے بیرون ملک منتقل کی جا سکتی ہیں۔

منی چینجرز کے ذریعے بیرونی ترسیلات کے عمل کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزرائے داخلہ اور خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ معاملات پر پیش رفت کی نگرانی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ادارے پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos