والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں،عبداللہ خرم نیازی
ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ، ڈی ایچ او سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں…

ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ، ڈی ایچ او سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں 2 اکتوبر تا 6 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے انجام دیاجائے۔ مہم سے قبل عوامی آگاہی کےلئے بھرپور مہم چلائی جائے تاکہ معاشرے کے ہر فرد کو پولیو یکسین کی افادیت بارے شعور اجاگر ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے اس امر کا اظہار کیا کہ والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لیے والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلوائیں۔قبل ازیں سی ای او ہیلتھ نے 2اکتوبر تا6 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی۔پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 17 ہزار ایک سو بارہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن کے کیسپول بھی پلائے جائیں گے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا


