وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کابل میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر کے مطابق افغان طالبان حکومت کے ٹویٹ میں جس “امید ہسپتال” کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے،
وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کابل میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر کے مطابق افغان طالبان حکومت کے ٹویٹ میں جس “امید ہسپتال” کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، وہ درحقیقت کیمپ فونکس سے کئی کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات عسکری و دہشت گردی کے اسلحہ اور سازوسامان کے ذخیرہ کی جگہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اصل ہسپتال، ملٹری اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے مقابلے میں کثیرمنزلہ عمارت پر مشتمل ہے جس کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *